نئی دہلی،20/ نومبر (ایس اونیوز/ایجنسی) سابق صدر پرنب مکرجی کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی جیوری نے نامور دانشوراور براڈکاسٹر سر ڈیوڈ اٹنبرو کو’اندرا گاندھی امن ،ترک اسلحہ اور ترقی‘ ایوارڈ 2019 کیلئے منتخب کیا ہے ۔ اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کے سکریٹری سمن دوبے نے آج ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ سر ڈیوڈ اٹنبرو پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے حیوانات پر مستقل طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اس پر بہت سی اہم کتابیں بھی لکھیںہیں۔دوبے نے کہا کہ سر اٹنبرو نے ماحولیات کے بارے میں جوبہترین پیغام دیا ہے اس کی آواز سنی ہے اور انہوں نے اپنی توجہ اس فکر پر مرکوز رکھی ہے ۔ ایک براڈکاسٹر کی حیثیت سے ، اس نے پوری دنیا کے کروڑوں افراد کو جانوروں کے حیوانات کے بارے میں وسیع اور دلچسپ معلومات بہم پہنچائیں اور بتایا کہ یہ جانور انسان اور فطرت کیلئے کتنے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر اٹنبرو کو اب تک کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جن میں یونیسکو کا کلنگ ایوارڈ ، مائیکل تھراجی ایوارڈ اور ویل سوسائٹی کی فیلوشپ شامل ہیں۔